ایف اے ٹی ایف قانون سازی کیلئے سینیٹ اجلاس آج طلب

ایف اے ٹی ایف قانون سازی کیلئے سینیٹ اجلاس آج طلب
ایف اے ٹی ایف قانون سازی کیلئے سینیٹ اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو گا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

سینیٹ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -