پاکپتن،کورونا کے پیش نظر حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کاسالانہ عرس محدود کرنے کافیصلہ

پاکپتن،کورونا کے پیش نظر حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کاسالانہ عرس محدود ...
پاکپتن،کورونا کے پیش نظر حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کاسالانہ عرس محدود کرنے کافیصلہ

  

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے پیش نظر حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کاسالانہ عرس محدود کرنے کافیصلہ کیا ہے ،رواں سال سجادہ نشین اپنے خاندان کے ہمراہ عرس کی رسومات ادا کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی وباکورونا وائرس کے پیش نظر حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ کاسالانہ عرس محدود کرنے کافیصلہ کیاہے،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے عرس بابا فرید کی تقریبات محدود کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال سجادہ نشین اپنے خاندان کے ہمراہ عرس کی رسومات ادا کریں گے ،عام زائرین کو عرس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ،واضح رہے کہ حضرت بابافرید کے 778 ویں سالانہ عرس کی 15 روزہ تقریبات 25 ذوالحجہ سے شروع ہو ں گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -پاکپتن -