پنجاب حکومت کا بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے ...
پنجاب حکومت کا بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،حکومت نے بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کادائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دیدی،پنجاب کے بڑے شہروں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراﺅنڈ ٹینک بنائے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیاجائے گا،بارشی پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بھی بنایاجاسکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی کیلئے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج ٹینک بنایا ہے ،واسا کے بزنس پلان تیار کرلئے گئے ،نئے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا،آب پاک اتھارٹی کیلئے تقریباً6 ارب روپے رکھے گئے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ لیرک کالونی سے گلشن راوی تک نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی ۔