الزامات پر سعود اور جویریہ بھی میدان میں آگئے، وہ کام کرنے کا اعلان کردیا کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

الزامات پر سعود اور جویریہ بھی میدان میں آگئے، وہ کام کرنے کا اعلان کردیا کہ ...
الزامات پر سعود اور جویریہ بھی میدان میں آگئے، وہ کام کرنے کا اعلان کردیا کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔

پاکستان کی معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جویریہ اور سعود کے جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی یہاں تک کہ ان کے بھی ایک کروڑ روپے جویریہ اور سعود پر واجب الادا ہیں۔

View this post on Instagram

She said, Javeria and Saud do not pay the artists and other staff working in their production house. JJ Production House did not give me Rs. 10 million. They did not pay me. I treated the Javeria like my own daughter and I texted her for money but she blocked me instead of giving me money. #salmazafar #JaveriaSaud . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #AyezaKhan #manshapasha #aimankhan #minalkhan #bhaeehazirhai #fahadmustafa #mehwishhayat #ahmadshah #ptv #ptvhome #bolentertainment #ferozekhan #haniaaamir #hiramani #dilruba #zaranoorabbas #naimalkhawar #sanajaved #iqraaziz #mayaali #sabaat #falakshabir #sarahfalak #sarahkhan #jannatzubair #mohabbattujhealvida #ertuğrulgazi #ishqiya

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جویریہ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر کو پہلے مہینے ہی کام چھوڑد ینا چاہئے تھا انہوں نے ہمارے ساتھ 7 برس کام کیا اور ہم نے انہیں پہلے ہی پیسوں کی ادائیگی کردی تھی۔

جویریہ سعود نے اس معاملے پر اپنا موقف دینے کے بعد اب سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے اور ان کے گھر والوں کے خلاف توہین آمیزریمارکس دینے پر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official) on

اس کے علاوہ وہ سائبر کرائم قانون پاکستان کے تحت ان تما م لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جنہوں نے بغیر تصدیق کیے سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شیئر کی۔

مزید :

تفریح -