شادی کی تقریب، دولہا اور دلہن بھی کورونا کا شکار، کتنے باراتی وائرس کا نشانہ بنے ؟

شادی کی تقریب، دولہا اور دلہن بھی کورونا کا شکار، کتنے باراتی وائرس کا نشانہ ...
شادی کی تقریب، دولہا اور دلہن بھی کورونا کا شکار، کتنے باراتی وائرس کا نشانہ بنے ؟

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے کاسر گوڈ میں شادی میں حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں۔ شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو رپورٹ میں دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے۔

پولیس نے معاملے میں دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں کرونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں شامل ہونے والے مہمانوں سے کہیں زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں پتا چلا کہ دلہا اور دلہن سمیت 41 افراد کرونا سے متاثر ہیں، واضح رہے کہ کاسر گوڈ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 658 ہے۔ یاد رہے کہ ریاست بہار میں اس سے قبل ایک شادی کی تقریب میں 111 افراد کرونا کا شکار ہوئے تھے اور شادی کے اگلے ہی روز دلہا کی وبا سے موت واقع ہوگئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -