سینٹ قائمہ کمیٹی نے سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا

سینٹ قائمہ کمیٹی نے سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا
سینٹ قائمہ کمیٹی نے سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا،فاروق نائیک کی تجویز کردہ ترمیم کوبھی متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں انسداددہشتگردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ترمیمی بل پر غورکیاگیا،سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ 2 اہم بلز ہیں جن پر بات ہونی ہے ہماری پاس ٹائم مختصر ہے ۔
سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم نے اقوام متحدہ سکیورٹی بل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایشیاپیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف نگرانی کررہا ہے ،وہ سمجھ رہے ہیں ڈومیسٹک قانون میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل بل میں بعض نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی ۔
سپیشل سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ سکیورٹی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد لازمی ہوتا ہے ،کالعدم داعش اور طالبان پر سکیورٹی کونسل نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔
فاروق ایچ نائیک ے کہاکہ ترمیم کے تحت وفاقی حکومت اپنے اختیارات کسی کو بھی تفویض کرسکتی ہے ،اختیارات تفویض کرنے کیساتھ پاکستانی شخصیت یاادارے کانام شامل کیاجائے ،مسلم لیگ ن اور پی پی ارکان نے فاروق ایچ نائیک کی ترمیم کی حمایت کردی ۔
جاوید عباسی نے کہاکہ بل میں اس کے علاوہ اورکوئی ایسی چیز نہیں جو قابل اعتراض ہو،حکام وزارت خارجہ نے کہاکہ کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اختیارات کس کو دینے ہیں ،وفاقی حکومت نے بھی فاروق نائیک کی ترمیم کی حمایت کردی،حکومت کی جانب سے ترمیم کی حمایت وزیرقانون فروغ نسیم نے کی ۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ چاہتے ہیں اختیارات کسی غیرپاکستانی کونہ منتقل ہو سکیں،حکام وزارت خارجہ نے کہاکہ سکیورٹی کونسل ایکٹ میں ترمیم ایف اے ٹی ایف کی تجویز کردہ ہیں ،6 اگست تک ایف اے ٹی ایف کو عملدرآمد رپورٹ بھجوانی ہے ۔سینٹ قائمہ کمیٹی نے سکیورٹی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا،فاروق نائیک کی تجویز کردہ ترمیم کوبھی متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔