دو تھانوں کے ایس ایچ اوز ناقص کارکردگی پر معطل

دو تھانوں کے ایس ایچ اوز ناقص کارکردگی پر معطل
دو تھانوں کے ایس ایچ اوز ناقص کارکردگی پر معطل

  

لاہور (خبر نگار) ڈی آئی جی پولیس آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا ہے۔ڈی آئی جی پولیس آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او سندر سب انسپکٹر صفدر سجاد کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا ہے اسی طرح ایس ایچ او انارکلی انسپکٹر محمد امین کو بھی ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کے مطابق دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی پائی جارہی تھی اور بار بار وارننگ کے باوجود دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی بہتر نہیں بنا سکے۔جس پر دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔اور انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -