سوشانت سنگھ قتل کیس، ریا چکرابورتی نے مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کر لیں

سوشانت سنگھ قتل کیس، ریا چکرابورتی نے مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کر لیں
سوشانت سنگھ قتل کیس، ریا چکرابورتی نے مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کر لیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرا بورتی نے سوشانت سنگھ کے خاندان کی جانب سے اپنے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ستیش نامی بھارتی وکیل اس سے قبل سلمان خان اور سنجے دت کے بھی مقدمات لڑ چکے ہیں، ستیش کو گزشتہ روز ریا کے گھر سے کیس سے متعلق بات چیت کے بعد نکلتے دیکھا گیا تھا۔ قبل ازیں سوشانت کے والد کی جانب سے بہار میں ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں ریا چکرا بورتی سمیت 6 افراد کیخلاف مالیاتی دھوکہ دہی اور خودکشی کی ترغیب جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ گزشتہ ماہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے، پولیس کے مطابق انہوں نے خودکشی کی تھی۔ مذکورہ کیس میں ریا چکرابورتی سمیت 37 افراد اپنے بیانات درج کروا چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -