سپریم کورٹ،پولیس کلرک کی برطرفی کافیصلہ بحال ،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل سروس کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت

سپریم کورٹ،پولیس کلرک کی برطرفی کافیصلہ بحال ،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل سروس ...
سپریم کورٹ،پولیس کلرک کی برطرفی کافیصلہ بحال ،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل سروس کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پولیس کلرک محمد حنیف کی برطرفی کافیصلہ بحال کردیااورممبر پنجاب سروس ٹربیونل سروس شاہد عبداللہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس کلرک محمد حنیف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ممبرپنجاب سروس ٹربیونل کاکرپشن کے مقدے میں اس قسم کا رویہ مناسب نہیں،لگتا ہے ممبرپنجاب سروس ٹربیونل اس کام کیلئے فٹ نہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس قسم کے فیصلوں سے لوگوںکوکرپشن پر غلط پیغام جاتا ہے، کرپشن کو پذیرانی نہیں دی جا سکتی، ایسے فیصلوں سے انصاف کامعیار گرجاتا ہے ،ایسے فیصلوں سے انصاف کے معیار پر برااثر پڑتا ہے ۔

عدالت نے پولیس کلرک محمد حنیف کی برطرفی کافیصلہ بحال کردیااورمحمد حنیف کی بحالی کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ممبر پنجاب سروس ٹربیونل سروس شاہد عبداللہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فیصل چودھری کو فوری متعلقہ اتھارٹی کو فیصلے سے آگاہ کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -