اتغرل میں ” ترگت الپ“ کا کر دار نبھانے والے اداکار عید پر کس پاکستانی پروگرام میں شرکت کریں گے ؟ بڑی خوشخبری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامہ ” ارتغرل “ پاکستانیوں میں بے حد مقبول مقبول ہو چکاہے جس کے اداکاروں اور اداکاراﺅں نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیاہے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سب کے پسندیدہ ” ترگت ایلپ“ عید کے روز پاکستانی ٹی وی چینل کے ایک خصوصی شو میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ارتغرل کا کردار نبھانے والے اداکار ’ ’ انجن التان دوزیاتان “ نے بھی پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے جلد ہی دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ حلیمہ سلطان کی بھی پاکستان میں بہت بڑی فین فالونگ بن چکی ہے اور اب ترگت کا کردار نبھانے والے ترک اداکار ” جنگیز جوشتون“ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔
عید میں بس ایک دو روز ہی باقی ہے اور اس خوشی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے ترک اداکار ” ترگت الپ“ نجی ٹی وی ” اے آر وائے نیوز“کے عید سپیشل شو میں آن لائن شرکت کریں گے اور اس شو کی میزبانی مشہور اینکر ” وسیم بادامی “ اور بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ادا کریں گے جبکہ ان کا ساتھ فخر عالم بھی دیں گے ۔
ترک اداکار نے پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی مسرت کا اظہار کیا تھا ۔