مسلح افواج کی وردی ہمارے لئے قابل عزت اور لائق احترام ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ , نیول چیف کوکلب کی تعمیر سے متعلق کیس میں جواب جمع کرانے کاحکم

مسلح افواج کی وردی ہمارے لئے قابل عزت اور لائق احترام ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ ...
مسلح افواج کی وردی ہمارے لئے قابل عزت اور لائق احترام ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ , نیول چیف کوکلب کی تعمیر سے متعلق کیس میں جواب جمع کرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی وردی ہمارے لئے قابل عزت اور لائق احترام ہے ،اس وردی کی لاج رکھنا مسلح افواج کاہی کام ہے ،عدالت نے 7 اگست کو نیول چیف کوکلب کی تعمیر سے متعلق جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،نیوی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو جواب دینے کاکہاتھابتائیں کس قانون کے تحت آپ کلب چلا سکتے ہیں؟،عدالت نے کہاتھاکابینہ کوبتائیں اسلام آباد میں قوانین پر عمل نہیں ہورہا ،عدالت نے کسی کو آگے سفارشات بھیجنے کیلئے نہیں کہاتھا۔
عدالت نے کہاکہ ایک عمارت بنی ہی غیرقانونی ہے تو اس پر سی ڈی اے اب کیا کرلے گا؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ معاملے پراٹارنی جنرل کی رائے بھی مانگی گئی۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کسی غریب کاکھوکھاگرایاجائے تو اس پر کیاآپ اٹارنی جنر کی رائے مانگیں گے ؟۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ مسلح افواج کی وردی ہمارے لئے قابل عزت اور لائق احترام ہے ،اس وردی کی لاج رکھنا مسلح افواج کاہی کام ہے ،عدالت نے 7 اگست کو نیول چیف کوکلب کی تعمیر سے متعلق جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔