ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے قیمتیں بڑھا دیں

ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے قیمتیں بڑھا دیں
ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے قیمتیں بڑھا دیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گھٹتی ہوئی قدر نے مہنگائی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیاہے جبکہ کارساز کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جات کر دیئے ہیں تاہم ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ” سویک “ قیمتیں ایک لاکھ روپے تک بڑھا دی ہیں ۔

ہونڈا کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹربو آر ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹربو آر ایس کی نئی قیمت 45 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ٹربو اوریل کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹربو اوریل کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 44لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا کے ماڈل 1.8 لیٹر وی ٹی ایس آر سی وی ٹی کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 38 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 39 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا کے ماڈل 1.8 لیٹر وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 36 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ا±دھر ہونڈا کے ماڈل 1.3 لیٹر ایم ٹی کار کی قیمت میں 60 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 23 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 24 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

1.3 لیٹر اے ٹی کی قیمت میں 65 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 25 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 1.5 لیٹر ایم ٹی کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں 1.5لیٹر اے ٹی کی قیمت میں بھی 70 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 26 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا کی گاڑی ” سٹی “1.5 لیٹر اسپائر ایم ٹی کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 26 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ سٹی1.5 ایل اسپائر اے ٹی کی قیمت بھی 70 ہزار بڑھ گئی، گاڑی کی نئی قیمت 27 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دیگر گاڑیوں میں بی آر فور ایم ٹی، بی آر فور سی وی ٹی اور بی آر فور ایس سی وی آر کی قیمتوں میں بالترتیب 80 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمتیں 31 لاکھ 59 ہزار ، 33 لاکھ 19 ہزار اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -