”شیری رحمان اس ہاؤس کی دادی ہیں“چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جملے پر ایوان میں قہقہے

”شیری رحمان اس ہاؤس کی دادی ہیں“چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جملے پر ایوان ...
”شیری رحمان اس ہاؤس کی دادی ہیں“چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جملے پر ایوان میں قہقہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کو ہاﺅس کی دادی قراردیدیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس کے دوران شیری رحمان اٹھی تو چیئرمین سینیٹ نے بٹھا دیا۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ شیری رحمان جان نہیں چھوڑ رہی ہیں، شیری رحمان اس ہاؤس کی دادی ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -