وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی ہاﺅسنگ کااجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی ہاﺅسنگ کااجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی ہاﺅسنگ کااجلاس آج طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی ہاﺅسنگ کااجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کاجائزہ لیاجائے گا،وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر میں رکاوٹوں سے آگاہ کیاجائے گا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے، وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر کیلئے پیشرفت سے آگاہ کیاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -