حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ3 اگست کو کلبھوش قانونی نمائندہ کیس کی سماعت کرے گی، درخواست میں سیکرٹری دفاع اورجج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایاگیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ دہشتگردکلبھوشن جاویو نے سزا کیخلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا،کلبھوش جاویو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا، بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بھارتی دہشتگردکلبھوشن جاویوکیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے ،عدالت حکم دے تاکہ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -