ایان علی نے ایلبم ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی

ایان علی نے ایلبم ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی
ایان علی نے ایلبم ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کو ان کے نئے ایلبم کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے ایلبم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ تصویر ان کے نئے ایلبم کے کسی ایک گانے کی ہے۔

View this post on Instagram

My first album "Nothing Like Everything" will be Released on 3 August 2020 on 200+ digital stores Worldwide. Time Zones Pakistan time: 13:00 PM UAE TIME: 12:00 PM UK TIME: 09:00 AM Central European Time(CET): 10:00 AM USA Time: 01:00 AM

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے بتایا کہ ’ان کا نیا ایلبم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ ایلبم دنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔‘ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’ان کا ایلبم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔‘

گلوکار و ماڈل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اوقات اس طرح بتائے:

پاکستان : 3 اگست دوپہر 1 بجے

متحدہ عرب امارات: 3 اگست دوپہر 12 بجے

متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم: 3 اگست صبح 9 بجے

وسطی یورپین ممالک : 3 اگست صبح 10 بجے

امریکا : 3 اگست رات 1 بجے

اِس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے نئے ایلبم کا نام بتایا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو ان کے نئے پراجیکٹ کا حصہ تھی۔

View this post on Instagram

Guys what’s up :-) behind the scene video from the cover shoot of my album “Nothing Like Everything” #ComingSoon #August2020

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے چاہنے والوں سے ان کا حال احوال دریافت کیا تھا اور پھر انہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے ایلبم کا نام بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ایلبم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

خیال رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں۔

مزید :

تفریح -