آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، شاہ محمود قریشی

آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، شاہ محمود قریشی
آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، سب نے مل کر بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، کوشش ہے گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جے یو آئی کے دوستوں نے بل کی مخالفت کی، وہ ابھی بھی فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں، جے یوآئی ملک کی خاطردل بڑاکرے،ہم سے 2 تقاضے کیے گئے جنہیں ہم نے نبھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی،اپوزیشن بنچزدھوپ اورچھاو¿ں ہیں،آج پھرسینیٹ نے اپنی بالادستی اوراہمیت ظاہرکردی،وزیر خارجہ نے کہاکہ ایوان جانتاہے کلبھوشن قیدمیں ہے اورملک چھوڑکرنہیں گیا،ہمارابالکل ارادہ نہیں کہ کلبھوشن راتوں رات چلاجائے۔
بھارتی جاسوس کو 2 بارقونصلررسائی دی گئی،کلبھوشن بات کرناچاہتاتھامگرقونصلربات نہیں کرناچاہتے تھے،کوشش ہے گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں،بھارت ہمیں گرے لسٹ میں دھکیلناچاہتاہے،سینیٹ ارکان نے بھارتی عزائم کوخاک میں ملادیا۔