عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان، کن لوگوں کو وزیر بنایا جائے گا ؟ بڑی خبر

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان، کن لوگوں کو وزیر بنایا جائے ...
عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان، کن لوگوں کو وزیر بنایا جائے گا ؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان ہے دو غیر منتخب مشیروں کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم کے مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے اور ان کی جگہ منتخب ارکان پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے گا،ناقص کارکردگی والے وزرا ءکو یا تو فارغ کیا جائے گا یا انہیں غیر اہم وزارتیں دی جائیں گی۔
روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ ارکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن وزراءکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو مشکلات اور عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ، جس کا وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیا جن میں سرفہرست پٹرول ،آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
جس پر بکھری ہوئی اپوزیشن کو حکومت کے خلاف پرا پیگنڈا کرنے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا موقع ملا اور حکومت کی سبکی ہوئی، وزیر اعظم کے نوٹس میں یہ بات بھی لائی گئی کہ بعض وزرا ءکرپشن میں بھی ملوث ہیں۔عددی کمی کی وجہ سے وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں تو نہیں مگر کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔