اسلام آبادوائلڈ لائف بورڈ کاغیرتربیت یافتہ عملہ جانوروں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا،مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک

اسلام آبادوائلڈ لائف بورڈ کاغیرتربیت یافتہ عملہ جانوروں کی زندگیوں سے ...
اسلام آبادوائلڈ لائف بورڈ کاغیرتربیت یافتہ عملہ جانوروں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا،مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادوائلڈ لائف بورڈ کے غیرتربیت یافتہ عملے کی بدانتظامی کے بعد مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کو اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر منتقل کیاجارہا تھا،وائلڈ لائف بورڈ کے عملے نے شیر کو کچھار سے نکالنے کیلئے آگ لگائی اور ڈنڈوں سے ڈرانے پر شیر بوکھلا گیابدانتظامی کے باعث شیر زخمی ہوگیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد عملے کی نااہلی کے باعث شیر ہلاک ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائلڈ لائف بورڈ کے غیرتربیت یافتہ عملے کی وجہ سے شیرنی ہلاک ہو گئی تھی ،زخمی شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیاجا رہاتھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن کئی جانور اورپرندے بھی زخمی ہوئے ،جانوروں کی منتقلی کے دوران نیل گائے اور ایک شترمرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -