سینیٹ اجلاس :مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں عتیق کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ،ڈپٹی چیئرمین کی دونوں ارکان کو چپ کرانے کی کوشش

سینیٹ اجلاس :مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں عتیق کے درمیان سخت جملوں کا ...
سینیٹ اجلاس :مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں عتیق کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ،ڈپٹی چیئرمین کی دونوں ارکان کو چپ کرانے کی کوشش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کے اجلاس میں مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں عتیق کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوگیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ دونوں ارکان کو چپ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا،مرتضیٰ جاوید عباسی کی تقریر کے دوران میاں عتیق نے ٹوکنے کی کوشش کی جس پر مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں عتیق کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ میں نے کبھی آپ کی بات کے دوران نہیں بات کی،آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے؟، میاں عتیق نے کہاکہ یہ فیئر نہیں ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ یہی فیئر ہے، آپ کیوں مجھے روک رہے ہیں؟۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ دونوں ارکان کو چپ کرانے کی کوشش کرتے رہے،سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ برائے مہربانی ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -