توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری اورنوازشریف کی تحفے میں ملنے والی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری اورنوازشریف کی تحفے میں ملنے والی گاڑیاں ...
توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری اورنوازشریف کی تحفے میں ملنے والی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ کیاہے،احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے توشہ خانہ سے آصف زرداری اورنوازشریف کی تحفے میں ملنے والی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ کیا ہے ۔

نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں،سابق صدر آصف زرداری کی 2 بی ایم ڈبلیو اورایک لیکسز گاڑی کی ملکیت بھی منجمدکردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت بھی منجمدکرلی گئی۔

احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا،جج احتساب عدالت نے کہاہے کہ تفتیشی افسر نیب 5 اگست کوریکارڈ پیش کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -