” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل کردیا“ خطبہ حج کے روح پرور مناظر

” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل ...
” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل کردیا“ خطبہ حج کے روح پرور مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ المکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے، اللہ کےسوا کوئی شریک نہیں، اللہ شرک کرنیوالے کی زندگی کے تمام اعمال کوضائع کردیتاہے۔کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے تقویٰ اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہیے اور صرف اسی سے مدد مانگنی چاہیے، اللہ کا ارشاد فرمایا کہ میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا ہے۔خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے اور اگر وہ آزمائش میں پورے ہوجائیں تو اللہ کی جانب سے انہیں نوازا جاتا ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے۔
اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کونعمتیں بخشیں، حضورﷺ نے اپنی زندگی خیرکی دعوت کیلئے وقف کی، جوکچھ زمین اورآسمان میں ہے سب اللہ کاہے، تم لوگوں کوتقویٰ کی نصیحت کی جاتی ہے،تقویٰ اختیارکرنیوالے کی ہرتنگ دستی دورکردی جاتی ہے،جوکچھ آسمانوں اورزمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے،جوآدمی خلوت اورجلوت کوایک جیسابنادیتاہے وہ اللہ کامحبوب بن جاتاہے، اللہ کی عبادت کروجس نے تمہیں اورتم جیسے لوگوں کوپیداکیا،آج بہت بڑی تعدادمیں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظرآتے ہیں، آپﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں،آپﷺ کے بعدتاقیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل کردیا، سیدھے راستے پر چلنے والے کیلئے نجات ہے،نبی کریمﷺ نے مسلم امہ کوایک جسم کی مانندقراردیا،اللہ نے انسانوں اورجنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا، اللہ کی توحیداور وحدانیت کومضبوطی سے پکڑناچاہیئے، اللہ تعالیٰ شرک کوپسندنہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے صبرکرنیوالوں کوبشارت دی ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کیساتھ حسن سلوک کامعاملہ کریں، اللہ تعالیٰ کےساتھ ساتھ والدین کے حقوق بھی اداکرنے چاہئیں،رشتہ داروں کےساتھ صلح رحمی سے پیش آو¿ ، ہمیشہ سیدھی اورصاف بات کیاکریں،اللہ تعالیٰ نے عدل اوراحسان کاحکم فرمایا ہے، اپنی بیویوں کیساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آو¿، ناحق قتل پراللہ کاغضب نازل ہوتا ہے۔اپنی بیویوں کیساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آو،اپنے بھائی بہنوں اوررشتہ داروں کاخیال کیاجائے، اللہ رب العزت نے قتل کوحرام قراردیا، ناحق قتل کرنیوالوں کیلئے اللہ نے دردناک عذاب رکھاہے۔

مسلمان اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لیں، اے لوگو !اللہ کی کائنات اوراس کے نظام پربار بارغورکرو،لوگ امانتوں کوان کے حقداروں تک نہیں پہنچارہے ، اگر کوئی تنازع پیداہوجائے توہمیں اللہ اوررسول کی طرف پلٹ جاناچاہیئے، بعض ایسے لوگ ہیں جوناپ تول میں کمی کرتے ہیں،خیانت اورناپ تول میں کمی کی وجہ سے اللہ کاعذاب آتاہے، اللہ نے صلح کرانے پرزوردیا ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے۔وباپھیل جائے توانسان کودوسرے علاقے میں نہیں جاناچاہیئے،کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔جس وقت انسان نمازکیلئے کھڑاہوتوطہارت اورپاکیزگی کاخیال رکھے، مسلمان کاعقیدہ ہوناچاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہی وباسے نجات دلائےگا، کچھ لوگ حرام چیزوں کااستعمال کرتے ہیں،اس وجہ سے بھی وباآتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہرسے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جولوگ اللہ کی حدودکوتوڑتے ہیں ان کیلئے دنیااورآخرت میں عذاب ہے،

مزید :

اہم خبریں -قومی -