کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن بل کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،وزیراعظم

کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن بل کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو ...
کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن بل کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کوٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خا ن نے کہاکہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اپوزیشن منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظورکرا لیتے ،اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ،ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹے تو تباہی ہو گی، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ایوان میں بھرپور فعال ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے ایم این ایز کی طرح دیگر ارکان بھی فعال ہوں ۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواجہ آصف پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نازیبا گفتگو کرتا ہے ،پروڈکشن آرڈر دینے میں بھی احتیاط کریں ،آپ پروڈکشن آرڈر پر بلاتے ہیں ہمارے خلاف تقاریر کرتے ہیں،انہیں پہلے دن سے ہی نرمی نہیں دینی چاہئے تھی ۔وزیراعظم نے کہاکہ 6 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا،سب پارلیمنٹ کے اجلاس میں حاضری کویقینی بنائیں ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہت شرافت دکھا دی ان کو شرافت راس نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -