عید کے دن قبرستان جانے پر پابندی لگا دی گئی

عید کے دن قبرستان جانے پر پابندی لگا دی گئی
عید کے دن قبرستان جانے پر پابندی لگا دی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس وائرس کے پھیلاﺅ سے بچنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام مزارات اور قبرستان عید تعطیلات کے دوران بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ، نماز جنازہ اور تدفین کیلئے قبرستانوں میں جانے کی اجازت ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں ، اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے ایام میں پبلک مقامات بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ ایف نائن پارک ،جناح گارڈن ، دامن کوہ کو عید کی چھٹیوں میں بند رکھا جائے گا ، تمام سیاحتی مقامات آج شام چھ بجے سے مکمل بند کر دیئے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -