پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ ٹیم کیلئے حیران کن مشکل کھڑی ہو گئی

پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ ٹیم کیلئے حیران کن مشکل کھڑی ہو گئی
پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ ٹیم کیلئے حیران کن مشکل کھڑی ہو گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ باﺅلرز کا انتخاب انگلینڈ کیلئے دردسر بن گیا ہے اور سلیکٹرز پریشان ہیں کہ ان فارم باﺅلرز میں سے کسے ٹیم میں شامل کریں اور کسے باہر بٹھائیں تاہم جو روٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز جتوانے والوں کو آرام دینا مشکل فیصلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 3 ٹیسٹ کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی اور اس کامیابی میں سٹورٹ براڈ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے نا صرف سیریز کے 2میچز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں لیں بلکہ اس دوران 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے ساتویں باﺅلر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اب انگلش ٹیم کی پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے مانچسٹر واپسی ہو گی لیکن وقت سلیکٹرز کیلئے سب سے بڑا مسئلہ دستیاب ان فارم باﺅلرز میں سے پیس اٹیک کا انتخاب ہے کیونکہ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کو برقرار رکھیں یا پھر آرام پانے والے مارک ووڈ اور سیم کیورن کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی کو بھی باہر بٹھانا بہت مشکل ہے مگر دیگرباصلاحیت کھلاڑی بھی موقع کے منتظر ہیں، بطور کپتان میرے لئے وسائل کی دستیابی خوشی کی بات ہے اور میں تو چاہتا ہوں کہ یہ دردسر طویل عرصہ جاری رہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے والے انگلش سکواڈ کی قیادت جو روٹ نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورن، اولی پاپ، ڈوم سبلی، بین سٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -