سکواش کے عالمی چیمپین جان شیر خان کے کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب ہو گیا

سکواش کے عالمی چیمپین جان شیر خان کے کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب ہو گیا
سکواش کے عالمی چیمپین جان شیر خان کے کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب ہو گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کے کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے اور انہوں نے خصوصی دعاﺅں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جان شیر خان نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی محنت اور لگن سے میرا آپریشن کامیاب ہوا۔ قوم، دوستوں، رشتے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے خصوصی دعائیں کیں اور پیغامات بھیجے۔

جان شیر خان کہنا تھا کہ ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور سکواش کرتے ہوئے کمر میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھے اس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے سے درد ٹانگوں میں اتر آیا تھا۔

جان شیر خان کا مزید کہنا تھا دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میں دن رات محنت کرتا تھا جس کی وجہ سے اپنی صحت کو مکمل وقت نہ دے سکا جس کے نتیجے میں میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔

مزید :

کھیل -