”ان باﺅلرز کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے“ اظہر علی دل کی بات زبان پر لے آئے

”ان باﺅلرز کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے“ اظہر علی دل کی بات زبان پر ...
”ان باﺅلرز کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے“ اظہر علی دل کی بات زبان پر لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ باﺅلرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دونوں نوجوان فاسٹ باﺅلرز بہت باصلاحیت ہیں اور وہ سہیل خان اور محمد عباس جیسے تجربہ کار باﺅلرز سے بہت فائدہ حاصل کررہے ہیں جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ کا وسیع تجربہ بھی سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہو رہا ہے۔
بلے بازوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمین سے بعض اوقات رنز نہیں ہوتے تاہم سکواڈ میں شامل تمام بیٹسمین نیٹس میں بہترین توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
اظہر علی نے کہا کہ کوویڈ19 کی وباءکے بعد دوبارہ گراؤنڈ میں واپسی ایک چیلنج تھا اور کیمپ کے آغاز میں فاسٹ باﺅلرز کو مشکلات کا سامنا بھی تھا مگر مینجمنٹ نے بہترین انداز میں ان کا ورک لوڈ مینج کیا ہے۔ کرکٹ میں بتدریج واپسی سے کھلاڑی بہتر محسوس کررہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کے کھیل میں نکھار بھی آرہا ہے۔

مزید :

کھیل -