پہلا ون ڈے، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ

پہلا ون ڈے، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ
پہلا ون ڈے، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، ٹام کیورن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کیوین اوبرائن، لورکان ٹکر، کرٹس کیمفر، سیمی سنگھ، اینڈی میک برائن، بیری میکارتھی اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -