خطبہ حج مسلم اُمہ کے جذبات کا ترجمان،مثالی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سینیٹر پروفیسر ساجد میر

 خطبہ حج مسلم اُمہ کے جذبات کا ترجمان،مثالی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو ...
 خطبہ حج مسلم اُمہ کے جذبات کا ترجمان،مثالی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سینیٹر پروفیسر ساجد میر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مثالی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطبہ حج مسلم امہ کے جذبات کا ترجمان تھا،جس میں توحید اور ختم نبوتﷺ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،کورونا کی وبا سے نجات کی دعا مانگی گئی  اور خطبہ میں مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھنے کی ضرورت پر زور  دے کر ہر مسلمان کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، زندگی میں مشکلات کے موقع پر صبر کا حکم دیا گیا ہے،عبادت سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، مسلمانو ں کو ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہنا چاہیے،ہمیں چاہیے کہ ہم خطبہ حج کی نکات کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں۔

 اپنے  پیغام میں علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ دو دن بعد عید الاضحی منائی جارہی ہے، یہ دن حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کر تا ہے،حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اپنے لخت جگرکو قربانی کے لیے پیش کیا، اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کا عمل مسلمانوں کے لیے عبات قرار دیا۔ انہوں نے  عیدالاضحیٰ سے وابستہ قربانی کے فلسفے اور اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ قربانی کی عظمت کو اُجاگر کرنے کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے تاہم آج کے دن اس کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی تسلیم ورضا کی یادگار ہے، آج کے دن عظیم شخصیات نے اطاعت وایثارکی لازوال مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -