اہم سیاسی ایشوز پر مریم نواز کے بیانات سامنے کیوں نہیں آرہے ؟صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے دلچسپ جواب دے دیا

اہم سیاسی ایشوز پر مریم نواز کے بیانات سامنے کیوں نہیں آرہے ؟صحافی کے سوال پر ...
اہم سیاسی ایشوز پر مریم نواز کے بیانات سامنے کیوں نہیں آرہے ؟صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے دلچسپ جواب دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا ،وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے ،ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نے ،سب سے زیاد ہ این آر او وزیر اعظم نے لیے ،مالم جبہ ،بی آر ٹی ،چینی اور آٹا چوری کرنے والوں کو این آر او دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بیرون ملک جائیداد کلیئر نہیں کی ،شہزاد اکبر نے 2سال بیرون ملک جائیداد ڈکلیئر نہیں کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کریں ،نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس شہزاد اکبر کے خلاف بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پرسینیٹ اورقومی اسمبلی کواعتمادمیں نہیں لیاگیا، پاکستانیوں کے حقوق کیخلاف قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، کسی کی دھمکیوں سے ڈرکراپنے حقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے،فیٹفٹ اور نیب قوانین کو این آر او سے جوڑا جا رہا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مریم نواز خاموش کیوں ہیں ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ن لیگ کی مرضی ہے کہ کس نمائندے سے بیان دلوائیں ،میں اپنی پارٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے بیان دے رہا ہوں ،اس حوالے سے پراپیگنڈہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں کی کرپشن کا تحفظ کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -