انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل2020 کمیٹی میں  کون روکنا چاہتا تھا؟ ن لیگی رہنما سینیٹر جاوید عباسی نےتہلکہ خیز انکشاف کردیا 

انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل2020 کمیٹی میں  کون روکنا چاہتا تھا؟ ن لیگی ...
انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل2020 کمیٹی میں  کون روکنا چاہتا تھا؟ ن لیگی رہنما سینیٹر جاوید عباسی نےتہلکہ خیز انکشاف کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں اہم بلوں کی منظوری سے پاکستان کی بین الاقوامی ضروریات اور تقاضے پورے ہوں گے، کمیٹی میں کوئی بھی اس بل کو روکنا نہیں چاہتا تھا، اختلاف طریقہ کار پر تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی طرف سے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) (ترمیمی بل) 2020پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ کمیٹی میں کوئی بھی اس بل کو روکنا نہیں چاہتا تھا، اختلاف طریق کار پر تھا، ہم چاہتے تھے کہ ایک بہترین بل آئے اور یہ قانون پاکستان کے عوام کے خلاف ناجائز طور پر استعمال نہ ہو سکے، ہماری خواہش تھی کہ بین الاقوامی ضروریات اور تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں کوئی بھی اس بل کو روکنا نہیں چاہتا تھا، اختلاف طریقہ کار پر تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -