ریمنڈ ڈیوس کو سابق حکومت نے جانے دیا،اب کلبھوشن ۔۔۔۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حکومت کا دل کھول کے رکھ دیا 

ریمنڈ ڈیوس کو سابق حکومت نے جانے دیا،اب کلبھوشن ۔۔۔۔سینیٹ میں قائد ...
ریمنڈ ڈیوس کو سابق حکومت نے جانے دیا،اب کلبھوشن ۔۔۔۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حکومت کا دل کھول کے رکھ دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر ڈاکٹرشہزادوسیم نےکہاہےکہ دنیاآج بھارت کےاصلی چہرے کو جان چکی ہے،ہمیں ہرمحاذ پر بھارت کا مقابلہ کرنا ہے، آج پاکستان اور پارلیمان کی جیت ہوئی،ریمنڈ ڈیوس کو سابق حکومت نے جانے دیالیکن اب  کلبھوشن اپنے کئے کا خمیازہ بھگتے گا۔

ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب اور بل کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے، اجتماعی دانش سے ہم نے خوش اسلوبی سے قانون سازی کا مرحلہ طے کیا، کچھ معاملات قومی سلامتی اور ریاست سے متعلق ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے جن ارکان نے بل سے اتفاق نہیں کیا، اُنہوں نے دباؤ  کی بات کی ہے، سیاسی دور اندیشی اور بصیرت قیادت کے لئے لازم ہے، دشمن کے جال میں آنا قیادت کی نشانی نہیں ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستانی جو اقوام عالم میں ذمہ دار پر امن ملک کے طور پر شہرت رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، اسے روگ سٹیٹ کے طور پر دنیا میں اجاگر کیا جائے۔

سینیٹر ڈاکٹرشہزادوسیم کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھارت کے اصل چہرے کو جان چکی ہے، ہمیں بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہے، کلبھوشن اپنے کئے کا خمیازہ بھگتے گا، ریمنڈ ڈیوس کو سابق حکومت نے جانے دیا، اب ایسا نہیں ہو گا، آج کسی کی جیت یا ہار کا دن نہی،ں آج پاکستان اور پارلیمان کی جیت ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -