پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب مگر احسان مانی صدارت کیسے کریں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب مگر احسان مانی صدارت کیسے کریں گے؟ تفصیلات ...
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب مگر احسان مانی صدارت کیسے کریں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے لندن سے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سربراہ احسان مانی جو ان دنوں چھٹیوں پر لندن میں موجود ہیں، نے جمعرات 30 جولائی کو گورننگ بورڈ کا اجلاس وڈیو لنک پر بلا لیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان بھی ان دنوں چھٹیوں پر برمنگھم میں موجود ہیں اور یہ اجلاس اس تناظر میں اہمیت کا حامل ہے کہ منگل 28 جولائی کو پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس آخری لمحات پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21-2020 ء کے بجٹ کا بریک ڈاؤن جاری کیا ہے جس کا حجم 7 ارب 76کروڑ 85لاکھ سے زائد ہے اور اس کی منظوری گورننگ بورڈ دے چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر جو جنوری 2020ءسے عارضی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس بارے میں چیئرمین کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کیساتھ ہی وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی طرف سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی دوہری شہریت کے حامل بڑی تنخواہوں پر موجود افسران کے بارے میں بھی بات چیت کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -