عیدکے پہلے روز’ ارطغرل ‘پاکستانیوں کے گھر میں آئیں گے،کب اور کیسے ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔ انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔
Watch the special interview of Engin Altan Düzyatan, the man who has brought the character of #ErtugrulGhazi to life, inspiring millions in this epic tale of heroism, into a household name in Pakistan & all over the world, Saturday 1st August 7:30 pm only on @PTVHomeOfficial pic.twitter.com/BP0hbNdTen
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) July 29, 2020