"" یہ منصوبہ کبھی سی پیک کا حصہ نہیں رہا، مستقبل میں اس موٹروے کی تعمیر ۔۔۔""وزیر مواصلات مراد سعید نے سراج الحق پر بجلیاں گرادیں

"" یہ منصوبہ کبھی سی پیک کا حصہ نہیں رہا، مستقبل میں اس موٹروے کی تعمیر ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ دیر چترال شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے پر مارچ 2021میں کام آغاز ہو جائے گا، دیر چترال شاہراہ موٹروے کا منصوبہ کبھی سی پیک کا حصہ نہیں رہا، مستقبل میں اس موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے  وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ دیر چترال موٹروے کے حوالے سے وضاحت کے لئے ایوان میں آیا ہوں، دیر چترال شاہراہ کا منصوبہ ختم نہیں ہوا، مارچ 2021میں اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا، دیر چترال کبھی سی پیک کا حصہ نہیں رہا، چین کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی کمٹمنٹ نہیں آئی،دیر چترال موٹروے کی کبھی منصوبہ بندی نہیں ہوئی،دستاویزات میں کہیں یہ موٹروے نہیں تھی، ہماری خواہش ہے کہ موٹروے بنائیں، سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، مستقبل میں دیر چترال موٹروے کا منصوبہ ہے۔

قبل ازیں عوامی اہمیت کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ دیر چترال موٹروے کے حوالے سے وزیر مملکت نے جو بات کی ہے اس سے اتفاق نہیں ہے، اس سی پیک روٹ کو ختم کر دیا گیا ہے، یہ منصوبہ ملک کے لئے بے تحاشا فوائد کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ پر قانون سازی کی گئی، حکومت عوام کے لئے کچھ کرے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -