محمد عامر کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکلا اور اس وقت وہ کہاں ہیں؟

محمد عامر کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکلا اور اس وقت وہ کہاں ہیں؟
محمد عامر کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکلا اور اس وقت وہ کہاں ہیں؟

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ڈربی میں پہلے سے موجود قومی سکواڈ کو جوائن بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر نے ڈربی میں قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔ محمد عامر کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ روانہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں ان کے دو مزید کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہوں نے جوائن سکواڈ کیا۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر سکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث رﺅف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان کی مشاورت سے تجربہ کار باﺅلر کو ٹیم میں شامل کیا۔

دوسری جانب لاہور میں موجود فاسٹ باﺅلر حارث رؤف کا بھی دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد انہیں رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ کیا جائے گا۔ ٹی 20 سپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کیلئے انگلینڈ بلایا گیا ہے جنہوں نے ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

مزید :

کھیل -