کیا زیادہ پیسے کمانے والے زیادہ سوتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں حیران کن جواب سامنے آگیا

کیا زیادہ پیسے کمانے والے زیادہ سوتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں حیران کن جواب سامنے ...
کیا زیادہ پیسے کمانے والے زیادہ سوتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں حیران کن جواب سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں امریکی ماہرین نے آمدنی اور نیند کے درمیان ایک حیران کن تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ادارہ برائے انسداد امراض کے ماہرین نے بتایا ہے کہ جس شخص کی آمدنی جتنی زیادہ ہو، وہ اتنی ہی زیادہ نیند لیتا ہے۔ جو شخص خط غربت سے 400فیصد زیادہ کماتا ہو اس کے ہر رات 8گھنٹے کی نیند لینے کا غالب امکان ہوتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں لاکھوں لوگوں کی آمدنی اور ان کی نیند کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ان میں سے صرف55فیصد 8گھنٹے کی نیند لیتے ہیں جبکہ جو لوگ خط غربت سے 400فیصد زیادہ کماتے ہیں ان میں سے 66.6فیصد پوری رات سوتے ہیں۔ ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو ہر رات کم از کم 8گھنٹے سوتے ہیں۔ماہرین نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ کم آمدنی والے لوگ اپنی مالی حالت کے پیش نظر زیادہ طویل شفٹوں میں کام کرتے ہیں یا ایک سے زائد نوکریاں کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کم سوتے ہیں۔ ان کے برعکس زیادہ آمدنی والے لوگ کم وقت تک کام کرتے ہیں اور زیادہ نیند لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی پائی گئی کہ امیر لوگ پرسکون علاقوں میں گھر خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ ان کے گھر بھی بڑے اور آرام دہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ زیادہ نیند لیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -