ہانیہ عامر کی جانب سے قطع تعلق کے بعد عاصم اظہر نے بالآخر اپنا ٹوٹا دل پاکستانیوں کے سامنے کھول کر رکھ دیا

ہانیہ عامر کی جانب سے قطع تعلق کے بعد عاصم اظہر نے بالآخر اپنا ٹوٹا دل ...
ہانیہ عامر کی جانب سے قطع تعلق کے بعد عاصم اظہر نے بالآخر اپنا ٹوٹا دل پاکستانیوں کے سامنے کھول کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل گلوکار عاصم اظہر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں عاصم کے ساتھ تعلق کی تردید کر دی اور کہا کہ ’ہم صرف بہترین دوست ہیں۔‘ ہانیہ کی طرف سے یہ بات عاصم کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے مداحوںکے لیے بھی غیرمتوقع تھی، جس پر صارفین نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا اور عاصم کے ساتھ قطع تعلق کرنے اور اسے فرینڈ زون کرنے پر ہانیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ عاصم کی طرف سے اس معاملے پر اب تک خاموشی طاری رہی تاہم اب وہ اپنا ٹوٹا دل لے کر سامنے آ گئے ہیں اور اپنا درد بیان کر دیا ہے۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عاصم اظہر نے گزشتہ روز وقار ذکاءکے شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ ”کیا آپ سنگل ہیں؟“ اس کے جواب میں عاصم نے کہا کہ ”ہاں میں سنگل ہوں اور کچھ وقت سے سنگل ہوں۔تعلق ختم کرنے کا فیصلہ ہم نے باہمی رضامندی اور سنجیدگی کے ساتھ کیا۔“ عاصم کا کہنا تھا کہ ”بریک اپ زندگی کا حصہ ہے اور اس دور میں بہت سے لوگ اس سے دوچار ہو رہے ہیں۔ “
ہانیہ کی طرف سے تعلق ختم کرنے پر سوشل میڈیا پر جو ہلچل مچائی گئی اس کے متعلق عاصم اظہر نے کہا کہ ”سوشل میڈیا پر ہمارے بارے میں جو منفی باتیں کی گئیں، انہوں نے مجھے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کر دیا۔میں نے اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاﺅنٹس ’ڈی ایکٹو‘ کرنے کی بجائے ڈیلیٹ ہی کر دیئے تھے اور 6دن بعد دوبارہ میں سوشل میڈیا پر آیا۔ اگر میں اپنے اکاﺅنٹ ڈی ایکٹو کرتا تو اس کا مطلب ہوتا کہ میں اس معاملے میں بھی لوگوں کی توجہ چاہ رہا ہوں۔“

مزید :

تفریح -