آپ کے جسم سے ہوا کا اخراج آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اہم معلومات جانئے

آپ کے جسم سے ہوا کا اخراج آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اہم معلومات جانئے
آپ کے جسم سے ہوا کا اخراج آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اہم معلومات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم سے خارج ہونے والی بدبودار ہوا اب تک تو انسان کی خفگی ہی کا سامان کرتی تھی مگر اب آسٹریلیا کی مونش یونیورسٹی (Monash University)کے سائنسدانوں نے اس کے متعلق راز کی ایک بات بتا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ہوا کی بدبو کی نوعیت سے انسان کی صحت کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار”دی میٹرو“ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اگر کسی کے جسم سے خارج ہونے والی ہوا میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زیادہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی مقعد کے اندرونی حصے میں سوزش یا ورم ہے۔ حتیٰ کہ بدبو کی یہ صورت مقعد کے اندرونی حصے یا بڑی آنت کے کینسر کی غمازی بھی کرتی ہے۔“

 سائنسدانوں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ”اگر اس بدبو میں ہائیڈروجن اور میتھین (Methane) کی مقدار زیادہ خارج ہو رہی ہو تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا جسم نشاستہ اور شوگر کو ہضم نہیں کر رہااور یہ مقعد میں خراب ہو رہے ہیں۔ “ تحقیقاتی ٹیم کے رکن پیٹر گبسن (Peter Gibson) کا کہنا تھا کہ ”جسم سے خارج ہونے والی بدبو کی نوعیت مقعد کے 20سینٹی میٹر اندر تک کی صحت کے متعلق بتاتی ہے تاہم ہم اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ فی الحال ہم اتنا جانتے ہیں کہ ہائیڈروجن سلفائیڈ جیسی گیس کا جسم سے خارج ہونا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ “اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان دن میں 10سے 20بار جسم سے ہوا خارج کرتا ہے اور اس کی مقدار آدھے لیٹر سے 2لیٹر روزانہ ہو سکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -