انسٹاگرام کا بادشاہ کہلانے والا شخص، سوشل میڈیا پر اتنا کامیاب کیسے ہوا؟ دلچسپ کہانی آپ بھی جانئے

انسٹاگرام کا بادشاہ کہلانے والا شخص، سوشل میڈیا پر اتنا کامیاب کیسے ہوا؟ ...
انسٹاگرام کا بادشاہ کہلانے والا شخص، سوشل میڈیا پر اتنا کامیاب کیسے ہوا؟ دلچسپ کہانی آپ بھی جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وائلڈ مین کی شہرت پانے والا ڈین بلزیریان انسٹاگرام کا بادشاہ کہلاتا ہے جس کے فالوورز کی تعداد 3کروڑ 21لاکھ سے زائد ہے اور اس کی دولت 20کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وہ اس مقام تک کیسے پہنچا؟ بالآخر اس نے اپنی کہانی دنیا کو سنا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈین 7دسمبر 1980ءکو فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں پیدا ہوا۔ وہ کارپوریٹ ٹیک اوور سپیشلسٹ پاﺅل بلزریان کا بیٹا ہے اور اس کی والدہ کا نام ٹیری سٹیفن ہے۔ ڈین نیوی سیل ٹرینی بھی رہ چکا ہے۔

ایک بار اس نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اس نے ہائی سٹیکس پوکر گیم کھیل کر ایک سال میں 5کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ اگر آپ پوکر کو بھی بیس بال کی طرح ایک کھیل سمجھیں تو میں اپنی ذات میں ایک چھوٹی سی لیگ ہوں۔انسٹاگرام پر ڈین کی بے پناہ مقبولیت کا راز ہر پوسٹ میں اس کے ساتھ نظر آنے والی آدھ درجن سے زائد خوبصورت لڑکیاں ہیں جو نیم برہنہ حالت میں اس کے ساتھ مختلف سٹنٹس کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ کہیں پانی کے گرم ٹب میں نہا رہے ہوتے ہیں۔ کہیں لگژری کشتی پر سمندر کی سیر سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں، نجی طیاروں میں سفر کر رہے ہوتے ہیں یا فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ ڈین کے ساتھ ہمہ وقت خوبرو لڑکیوں کا ایک گروپ موجود رہتا ہے۔ڈین نے پوکر گیم کھیل کھیل کر اتنی دولت اکٹھی کر لی ہے اور2013ءمیں وہ ایک پوکر پلیئر کے کردار میں ایک فلم میں بھی کام کر چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -