پب جی سے پابندی اٹھا لی گئی ،نو جوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پب جی سے پابندی اٹھا لی گئی ،نو جوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
پب جی سے پابندی اٹھا لی گئی ،نو جوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں آ ن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتا یا کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کی فیڈ بیک کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ایشوز کو حل کیا جائے گا ۔پب جی انتظامیہ کے مثبت رد عمل پر پی ٹی اے نے پب جی پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ معاشرے کے مختلف طبقوں سے موصول ہونے والی شکایت کے بعد اس ویڈیو گیم کو عارضی طور پر پابندی لگائی تھی۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ عوام سے موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ ’یہ گیم لت کا باعث، وقت کا ضیاع ہے اور اس سے بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘۔

مزید :

قومی -