پاکستان میں آن لائن گیم ”پب جی“ پر پابندی کا خاتمہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آن لائن گیم ”پب جی“ پر سے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کو عقلمندانہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستان میں پب جی پر پابندی کا خاتمہ عقلمندانہ فیصلہ ہے، گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ انتہائی اقدام تھا اور مستقبل میں اس حوالے سے محتاط رہنا ہو گا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالے سے بہت واضح سوچ رکھتی ہے کہ مختلف مسائل کے حل کیلئے پاکستان کو ٹیکنالوجی کمپنیز کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے معاملات میں پابندی جیسے اقدامات نہیں اٹھنے چاہئیں۔“
To end ban on #pubgbaninpakistan is a sane approach, Ban is an extreme measure must be very careful in future , @MinistryofST is very clear that Pakistan must work closely with Tech companies to resolve issues and must not use admin’s measures such as ban in such cases https://t.co/n4yRJvbaj1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2020
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے بالآخر پاکستان میں آن لائن گیم ”پب جی“ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر نوجوان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔