وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے سابقہ اوقات کار بحال کر دیے

وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے سابقہ اوقات کار بحال کر دیے
وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے سابقہ اوقات کار بحال کر دیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے سابقہ اوقات کار بحال کر دیے ہیں  جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نو ٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے سابقہ اوقات کار بحال کر دیے ہیں  جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں گے،نئے اوقات کار کا اطلاق 3 اگست سے ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک ہفتے میں پانچ دن سرکاری دفاتر کےاوقات کار 10 بجے سے شام 4 بجے تک تھا جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے 1 بجے  تک سرکاری دفاتر کھل رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -