”ہماری کوشش تھی کہ آپ کی خوشیاں واپس آئیں“ پب جی پر پابندی کے خاتمے کیساتھ ہی شہباز گل بھی میدان میں آ گئے

”ہماری کوشش تھی کہ آپ کی خوشیاں واپس آئیں“ پب جی پر پابندی کے خاتمے کیساتھ ...
”ہماری کوشش تھی کہ آپ کی خوشیاں واپس آئیں“ پب جی پر پابندی کے خاتمے کیساتھ ہی شہباز گل بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم ”پب جی“ پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس فیصلے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان گیم کو مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مجھے امید ہے اس خبر سے آپ کو خوشی ہو گی۔ پوری کوشش تھی آپ کی خوشیاں بھی واپس آئیں اور اس گیم کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے، امید ہے آپ اس کو مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔“

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی انتظامیہ سے ملاقات اور اس کی جانب سے دی گئی تفصیلات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں گیم پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -