ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن کی صفوں میں آگ لگ جائے گی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن کی صفوں میں ...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن کی صفوں میں آگ لگ جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے قومی ادارہ احتساب (نیب)کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف کام کرنے والا نیب بہترین ادارہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے قومی ادارہ احتساب (نیب)کو ختم کرنے اور احتساب قانون میں ترامیم سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں نیب کو بہترین ادارہ قرار دیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کا کہنا ہے کہ ترامیم سے پہلے پاکستان کے عالمی معاہدوں کو نظر میں رکھا جائے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے اداروں سے معاہدوں اور ایس ڈی جیز پر بھی عمل کرنا ہے۔ادارے نے نیب کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی قیادت میں 466ارب کی ریکوری کی گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے انسداد رشوت ستانی کے یو این چارٹر پر دستخط کیے ہیں، چارٹر کے تحت صدر نے احتساب کے لیے نیب کو ذمہ داری دی ہے۔ چارٹر کے تحت پاکستان انسداد بدعنوانی کے لیے مسلسل موثر اقدامات کا پابند ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ اپنے قیام سے نیب نے انسداد بدعنوانی کے لیے اچھا کام کیا ہے، کرپشن سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی۔سہیل مظفر نے کہا کہ سنہ 2016 میں ٹرانسپیرنسی نے جنوبی ایشیائی ممالک کے اداروں کا موازنہ کیا، پاکستان کے دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے مقابلے میں نیب بہتر ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -