پی سی بی چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ کے کئی ممبران دہری شہریت کے حامل

پی سی بی چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ کے کئی ممبران دہری شہریت کے حامل
پی سی بی چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ کے کئی ممبران دہری شہریت کے حامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ کے دیگر کے کئی ممبران کے دہری شہریت کے حامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، باﺅلنگ کوچ وقار یونس اور ثقلین مشتاق کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے اور حکومت میں دہری شہریت کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دباو¿ کا شکار ہوگیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ”جنگ نیوز“ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان سالانہ چھٹیوں پر ہیں اور اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ایسے میں احسان مانی نے گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ویڈیو لنک پر طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے یہ اجلاس اس سے قبل عین وقت پر ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب دوبارہ اجلاس کو جلد بلائے جانے کی وجہ سے غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اس اجلاس میں دہری شہریت والوں سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

مزید :

کھیل -