پی ٹی اے نے ''پب جی،، کیساتھ ہی ایک اور ایپلی کیشن پر بھی پابندی ختم کر دی

پی ٹی اے نے ''پب جی،، کیساتھ ہی ایک اور ایپلی کیشن پر بھی پابندی ختم کر دی
پی ٹی اے نے ''پب جی،، کیساتھ ہی ایک اور ایپلی کیشن پر بھی پابندی ختم کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم ”پب جی“ کیساتھ ہی لائیو سٹریمنگ اپیلی کیشن بیگو پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے یکم جولائی کو ”معاشرے کے مختلف طبقات سے شکایات موصول ہونے“ کے بعد پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔ بعدازاں 21 جولائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات کے بعد پی ٹی اے نے فحش اور غیر اخلاقی مواد پر لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو بند کردیا جبکہ ویڈیو شیئرنگ سروس ٹک ٹاک کو ”حتمی وارننگ“ جاری کی گئی تھی۔ حالیہ پیش رفت سے متعلق پی ٹی اے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی ٹی اے نے لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کے حکام کی جانب سے عوامی شکایت کے اژالے کی یقین دہانی کے بعد پابندی ختم کر دی ہے۔

پی ٹی اے اتھارٹی کے ممبران اور بیگو کے نائب صدر جنوبی ایشیاءآپریشنز کے درمیان ایک اجلاس ہوا جس میں جینگ ژانگ نے پاکستانی قوانین کے مطابق فحش اور غیر اخلاقی مواد کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ بیگو مینجمنٹ نے غیرقانونی مواد کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مستقل رابطے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -