پاکستان کا عیدالاضحی کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم،دفتر خارجہ نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ اشرف غنی سوچ میں پڑ جائیں گے

پاکستان کا عیدالاضحی کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم،دفتر ...
پاکستان کا عیدالاضحی کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم،دفتر خارجہ نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ اشرف غنی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے عیدالاضحی کے موقع پر افغانستان میں طالبان اور حکومت کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے،یہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے مقصد کو آگے بڑھانے کی جانب ایک مثبت پیشرفت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، عیدالاضحی کے موقع پر افغانستان بھر میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے،ہم افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے جوابی اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے مقصد کو آگے بڑھانے کی جانب ایک مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن، مستحکم، جمہوری، خوشحال اور متحد افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ 28 جولائی کو طالبان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر 3 دن کے لیے جنگ بندی کے جواب میں افغان حکومت نے بھی سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -