ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی صدارتی انتخابات ملتوی کر نے کی تجویز دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی صدارتی انتخابات ملتوی کر نے کی تجویز دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی صدارتی انتخابات ملتوی کر نے کی تجویز دے دی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقے سے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیاجائے۔انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اورغلط انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ چین خواہش مند ہے کہ ا?ئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -