توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان

توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے: وزیراعظم ...
توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہیں، اصلاحاتی عمل پرمقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد کیلئیایکشن پلان مرتب کیاجائے۔

تفصیلات کےمطابق توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توانائی شعبے میں انتظامی خامیوں، کرپشن اور دیگرمسائل کا بوجھ عوام کوبرداشت کرناپڑتاہے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل پرمقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد کیلئے ایکشن پلان مرتب کیا جائے، بجلی اورگیس کے شعبے میں صارفین کیلئے مسائل پیداکرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر توانائی عمرایوب، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر،معاونین خصوصی ندیم بابراورشہزادقاسم ودیگرحکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ فروری میں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے خبردار کیا تھا کہ توانائی کا شعبہ پاکستان کیلیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے، ماضی میں ہم اس شعبے کے گھمبیر مسائل کے حل میں ناکام رہے ہیں، پاکستان کا بحران یہ ہے کہ ملک میں ڈالرز نہیں ہیں جبکہ قرض ڈالرز میں لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -